وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک


\"\"

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیزدیگر وفاقی وزار سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں ملک کی سلامتی کے امور اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے  جب کہ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کےامور پربات چیت کی جارہی ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں