میاں نوازشریف صاحب کے نام مسلم لیگی کارکن کا کھلا خط


\"\"اسلام علیکم قائد محترم

امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔

گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے صدر اور وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان صاحب کی سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام صاحب سے خفیہ ملاقات ھوئی جو بعد ازاں منظر عام پر آ گئی۔ اطلاعات کے مطابق سابق ڈی جی، آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام صاحب کے مشورے پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محسن کمال کو چئیرمین پی ایس سی بھی بنایا گیا اور عوام کی ذہن سازی کے لیے پہلے خوب تشہیر کی گئی۔

جنرل ظہیر الاسلام پر سنہ 2014ء میں مسلم لیگ ن کے خلاف سازش کا الزام ہے اور جنرل محسن کمال جنرل پرویز مشرف کے خاص دوستوں میں سے تھے بلکہ اب بھی ھیں۔ پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں ذاتی دوستی کی بنا پر محسن کمال کو لیفٹیننٹ جنرل بنتے ہی 10 کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا تھا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر تعلق مسلم لیگ ن سے ھے یا ہیئت مقتدرہ سے؟ میں بحیثیت مسلم لیگی کارکن اور سیاسی طالب علم مسلم لیگ ن کے قائد اور وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نوازشریف صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس غیر جمہوری سوچ کو تقویت دینے والے افراد اور آمرانہ سوچ کے خلاف بروقت اقدامات کریں اور محسن کمال کمیشن کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کریں۔ مسلم لیگ کے آئین اور منشور سے روگردانی کرنے والے راجہ محمد فاروق حیدر کو فوراً پارٹی صدارت سے الگ کیا جائے تا کہ جمہوریت کے پودے کو تلف ھونے بچایا جا سکے۔ میں اہل قلم سے بھی پوچھتا ہوں کہ اس مجرمانہ غفلت پر آپ کے ہاتھ قلم اور زبان پر کیوں تالے نظر آ رھے ھیں

سیاسی طالب علم

کارکن مسلم لیگ (ن)

سردار فواد


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments