لاہور میں مریضہ کی ہلاکت پر جناح اسپتال کے ایم ایس معطل


\"\"

لاہور: لاہور کے جناح اسپتال میں سردی کے باعث ٹرپ ٹرپ کر مریضہ کی ہلاکت کے معاملے پر اسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے جناح اسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کے معاملے کی انکوائری کے لئے بنائی گئی ٹیم کی رپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو طلب کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ابتدائی انکوائری رپورٹ دیکھنے کے بعد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر کو فوری طور پر معطل کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جناح اسپتال لاہور میں مریضہ تڑپ تڑپ کر جان بحق

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریضوں کو فرش پر لٹانا بدترین غفلت ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم ایس کی ذمہ داری ہے کہ مریضوں کے لئے انتظامات فراہم کرے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس وقت موجود جن ڈاکٹروں نے اپنی ذمہ داری میں غفلت کا مظاہرہ کیا ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments