چینی صدر کا پاکستان کیساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار


\"\"

اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لانا چاہتا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت ممنون حسین کی سالگرہ پر خصوصی تہنیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شی جنگ پیانگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ناصرف قابل بھروسہ دوست بلکہ اسٹریٹیجک پارٹنرز بھی ہیں اور پاکستان اپنے دوست ملک کے ساتھ اس تعلق کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے دونوں ممالک کو قریب لانے میں انتہائی مؤثر کردار ادا کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments