ریلی کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام : شہری خوار


\"\"لاہور میں شہری ایک بار پھر جلوسوں کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام میں پھنس گئے۔ گلبرگ، گارڈن ٹاﺅن، نہر، اچھرہ پل، فیروزپور روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ مذہبی جماعتوں کا جلوس ہے۔ انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر جلوس کے شرکاءکو روکنے کے بجائے سڑکیں بند کر دیں۔ شہری نالاں نظر آئے کہ اگر جلوس ہے تو اسے کسی اور راستے سے کیوں نہیں گزارا گیا۔ کسی نے کنٹینر کے نیچے سے موٹر سائیکل گزاری تو کوئی بیٹھ کر دوسرے جانب چل پڑا۔ کاروں والے صرف ٹریفک پولیس اور جلوس نکالنے والوں کو کوستے نظر آئے۔ راستے بند ہونے سے شہری اپنی منزل پر تو نہ پہنچ سکے لیکن ٹریفک اہلکار بھی اس سارے معاملے میں بے بس نظر آئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments