ترکی میں 6 مغوی پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا گیا


\"\"

استنبول: ترکی میں پاکستانی سفارتخانے نے اغوا ہونے والے 6 مغوی پاکستانیوں کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی میں پاکستانی سفارتخانے نے 6 مغوی پاکستانیوں کو بازیاب کروانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترک پولیس نے اغواکاروں کے خلاف کارروائی کے دوران مغویوں کو بازیاب کروایا جن میں سے 4 کا تعلق گوجرانوالہ جب کہ دیگر کا تعلق مردان اور پشاور سے ہے۔

دوسری جانب ترکی میں پاکستان کے پریس اتاشی عبدالاکبر نے بتایا کہ ترک پولیس نے استنبول کے علاقے عثمان پاشا سے انسانی اسمگلروں کے چنگل سے مغوی پاکستانیوں کو بازیاب کرایا جن میں فضل امین، عادل احمد ، محمد ذیشان ، عثمان علی ، اشبر احمد اور عابد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ ترک حکام سے رابطے میں ہے جب کہ ترک حکام ضروری قانونی کارروائی کررہے ہیں۔

واضح رہے روزگار کی تلاش میں ترکی کے راستے یورپ جانے والے پاکستانی نوجوان انسانی اسمگلرز کے چنگل میں پھنس گئے تھے اور نوجوانوں کی رہائی کے لیے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments