کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے : وزیراعظم نواز شریف


\"\"وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو گولیوں سے نہیں دبایا جاسکتا ، کشمیریوں کو ان کی آزادی مل کر رہے گی ، اسلام آباد میں کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہم اس کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کی لہر میں جو جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے اس کو دیکھ کر بھارت پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیری عوام کو ہی فیصلے کا بنیادی حق حاصل ہونا چاہئے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔