ذوالفقار علی بھٹو کا 91واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے


پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 91واں یوم پیدائش ملک بھر میں منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر کے تمام اضلاع میں یوم پیدائش کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور کیک کاٹے جائیں گے۔ نوڈیرو ہاﺅس لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب میں آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ارکان پارلیمنٹ کو نوڈیرو پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
دریں اثنا ذوالفقارعلی بھٹوکے 91یوم پیدائش کے موقع پر پیغام میں سابق صدرمملکت اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنھوں نے اپنی جان ملک اور جمہوریت کے لیے قربان کر دی، بھٹوعوام کی طاقت کی علامت تھے۔ اس سال شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر عوام کا اتحاد ہی انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے پیدا ہوئے تھے اور جو لوگ ان کو ختم کرنا چاہتے تھے وہ خود مٹ گئے اور بھٹو آج بھی پاکستان کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں زندہ ہیں، پیپلز پارٹی اور اس کے کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور ویژن کی پیروی کرتے رہیں گے اور ان کے خوابوں کی تکمیل تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
پیپلزپارٹی سندھ کے جاری اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر پیپلز سیکریٹریٹ مزار قائد کراچی میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزرا، ڈویژنل و صوبائی رہنما اور عہدیداران ،منتخب اراکین اسمبلی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت اور ان کے سیاسی کردار پر روشنی ڈالیں گے جبکہ شہر کے مختلف مقامات اور پارٹی دفاتر میں یوم پیدائش کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائیں گی، لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے دفتر واقع ماڈل ٹاو¿ن میں منعقد ہوگی جہاں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صد رقمر الزمان کائرہ ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر کیک کاٹیں گے جبکہ تقریب میں پی پی پی سینٹرل پنجاب کے رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments