وزیراعظم کے خلاف جتنے ثبوت تھے عدالت میں پیش کر دیے : عمران خان


\"\"تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف کیس اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت ہے اور دوران سماعت کسی کیس پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ مناسب نہیں ، عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف جتنے ثبوت عدالت میں پیش کئے جاچکے ہیں کیا اس کے بعد بھی کسی ثبوت کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم عدالت کی کارروائی کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  اب یہ پاکستان کا کام ہے کہ وہ عدالت میں ثبوت لے کر جائے: جسٹس علی نواز چوہان