پاناما کیس پیر تک ختم ہوجائے گا، عمران خان کا دعویٰ


\"\"

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل پاناما کیس کا اصل معاملہ سامنے آئے گا اور کیس پیر تک ختم ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملک جس طرح چل رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہماری تاریخ میں طاقتور مجرم کا احتساب نہیں ہوتا اس لیے پاناما کیس ملک کی تاریخ کا سب سے اہم مقدمہ ہے، عدالت میں اصل معاملہ جمعے کو اٹھایا جائے گا اور یہ کیس پیرتک ختم ہوجائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے روزانہ سماعت کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں۔ حکومتی رہنماؤں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اپوزیشن ثبوت پیش نہیں کرسکی حالانکہ ثبوت اکٹھے کرنا اپوزیشن نہیں اداروں کا کام ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت 8 ماہ سے شریف خاندان کی کرپشن کو بچارہی ہے تاہم ہمارا کیس یہ ہے کہ نواز شریف نے یہاں سے پیسہ منی لانڈرنگ کیا، نواز شریف نے بچوں کا پیسہ باہر بھجوا کر بچوں کا نام لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما انکشافات کے بعد متضاد بیانات سامنے آئے ہیں اور کہانیاں بدلنا شروع ہوگئیں، پہلے قطری شہزادہ آیا اب دیکھتے ہیں کونسا شہزادہ آتا ہے تاہم قطری شہزادے کو مشورہ ہے اگر جیل سے بچنا چاہتے ہو توعدالت نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ کی جھوٹ بول بول کر شکلیں بدل گئیں ہیں، وزرا طوطوں کی طرح کہتے ہیں ثبوت نہیں دیے جب کہ کابینہ ملک چلانے کے بجائے سپریم کورٹ میں بیٹھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عدالت جوبھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا تاہم موٹوگینگ کی غلط بیانیوں کے بعد ہمیں صورتحال واضح کرنے کے لیے پریس کانفرنس کرنا پڑتی ہے جب کہ وکیل تبدیل کرنے سے کمزورکیس بہتر نہیں ہوسکتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments