والدین دوست کیوں نہیں ہوتے؟


\"\"’ ہم سب‘ پر ایک تحریر ’آج کل کی لڑکیاں؛ڈیٹنگ اور ماں باپ کو دھوکہ ‘ پر میں نے ایک نقطہ نظر دیا جس کا جواب ’ماں باپ کو بتا کر ڈیٹ کریں‘ آیا۔ اب مسئلہ کافی سلجھ گیا ہے۔ ہاتھی نکل گیا ہے دُم بھی حوصلہ کریں اور نکال ہی دیں۔

آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں۔ ڈیٹ کے بھی حق میں ہیں۔ مگر اس حق میں کیوں نہیں ہیں کہ والدین بچوں سے دوستی بھی کر لیں۔ تا کہ بچے ان سے جھوٹ نہ بولیں۔ ہمارے دوستوں کو ہماری ڈیٹ کا معلوم ہوتا ہے کیوں کہ ہمارے درمیان دوستی ہوتی ہے۔ میں پھر دہراؤں گی کہ والدین کو بچوں سے دوستی کرنی پڑے گی ورنہ وہ بچوں کو کھو دیں گے۔ برے لوگوں سے دوستی ان کو برا بھی بنا سکتی ہے۔ اور اس طرح جس فیملی یونٹ پر آپ اتراتے نہیں تھکتے اپنے ہاتھوں ہی تباہ کر لیں گے۔

مغرب میں والدین بچوں کے ڈیٹ کرنے پہ خوش ہوتے ہیں اور ان کے گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کو گھر دعوت پر بلاتے ہیں۔ اگر بچے کچھ ڈیٹس کے بعد شادی کرنا چاہیں تو والدین خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔

کیا آپ ہمارے والدین کی ہم سے دوستی کروا سکتے ہیں؟

حتی کہ ہمارے گھٹن زدہ ماحول میں بھی جن والدین کی بچوں سے دوستی ہوتی ہے۔ وہ ماں باپ کو ڈیٹ پر بتا کر جاتے ہیں۔ ایسے کئی والدین کو میں جانتی ہوں۔ آپ کے بھی علم میں ہوں گے۔

ڈیٹ کا مفہوم دوستی اور محبت کا ہی سمجھ میں آتا ہے۔ کیا آپ کی سمجھ میں بھی ایسا ہی آتا ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments