معروف بھارتی اداکار اوم پوری چل بسے


\"\"بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے۔ اوم پوری کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔ اوم پوری کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار کی موت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اوم پوری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ اوم پوری متعدد بھارتی فلموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات کے حامی تھے جس کی وجہ سے انہیں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جب کہ وہ کئی بار پاکستان کا دورہ بھی کر چکے تھے۔
بھارتی اور پاکستانی فلموں کے علاوہ اوم پوری نے ہالی ووڈ اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا۔ اوم پوری نے اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے باعث بھارت کا چوتھا بڑا سویلین ایوارڈ پدما شری اپنے نام کیا جب کہ انہیں او بی ای ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  پاکستان سٹاک ایکسچینج بڑ ے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا ذریعہ بنے گی: اسحاق ڈار