پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں : چوہدری نثار


\"\"وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں لیکن مظلوموں کے خون سے رنگے ہاتھوں والے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں لارڈنذیر احمد، قربان حسین اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبر افضل خان شامل تھے۔ ملاقات میں دو طرقہ تعلقات کو مزید بہتر اور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مشترکہ پارلیمانی امور اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں عالم اسلام اور کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات قابل ستائش ہیں، برطانیہ میں پاکستان کے مو¿قف کو سنا اور بڑی حد تک سمجھا جاتا ہے اور علاقائی امن کے قیام میں برطانوی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کے مو¿قف کو سیاق و سباق کے ساتھ سمجھے اور پاکستان کے مو¿قف کو فراخ دلی سے سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیوں کے باوجود بعض عناصر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان عناصر کے اپنے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments