نادار طبقے کو صحت کی سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے کوشاں ہیں : وزیراعظم


\"\"وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے بچاو¿ پر بھی توجہ دے رہے ہیں ، بحرین کی طرف سے یونیورسٹی کا تحفہ پاکستانی عوام کے ساتھ گہری محبت کا اظہار ہے۔ یونیورسٹی دو برادر اسلامی ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ اسلام آباد میں جدید نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور بحرین کی دوستی کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے بحرین کی جانب سے نرسنگ یونیورسٹی کے تحفے کو دو برادر اسلامی ملکوں کے بہترین تعلقات سے تعبیر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا 2015 میں صحت کا پروگرام شروع کیا۔ پروگرام کے تحت نادار طبقے کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا توقع ہے کہ یونیورسٹی تربیت کی فراہمی میں عالمی معیار کے مطابق ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments