صدر مملکت نے گورنر خیبرپختونخوا کا استعفیٰ منظور کرلیا


governer kpkگورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ سردار مہتاب عباسی نے پندرہ اپریل 2014 ءکو گورنر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے 4 فروری کو وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران استعفیٰ کی پیشکش کی جس پر وزیر اعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔ انہوں نے دوبارہ وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ سردار مہتاب عباسی کے مستعفی ہونے کے بعد اب مسلم لیگ ن کے صدر پیر صابر شاہ ، انجینئر امیر مقام ، جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹارئرڈ طارق احسن کے نام نئے گورنر خیبر پختونخوا کیلئے زیرغور ہیں۔ سردار مہتاب عباسی کو 2013ءکے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تاہم صوبائی اسمبلی کی نشست پر وہ کامیاب رہے۔ انہیں متفقہ طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے گورنر نامزد کئے جانے کے بعد انہوں نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور 15 اپریل 2014ءکو گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔


Comments

FB Login Required - comments