اسلام آباد کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ


\"\"

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے استاد اور سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں سلمان حیدر کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ سلمان حیدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے، انہوں نے ٹیلی فون پر کہا تھاکہ وہ رات 8 بجے تک گھر آجائیں گے تاہم 10 بجے تک گھر نہ پہنچنے پر انہیں فون کیا تو انہوں نے نہیں اٹھایا۔ جس کے بعد انہیں سلمان حیدر کے فون سے ایس ایم ایس ملا کہ ان کی گاڑی کورال چوک کے پاس سے لے جائیں۔

پولیس کے مطابق سلمان حیدر کی گاڑی کورال چوک سے مل گئی ہے جبکہ تاحال سلمان حیدر سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، پولیس نے پروفیسرسلمان حیدر کی تلاش کے لئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر بنی گالہ اور کورال چوک  کے اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی کردی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments