دھند اور بادل میں کیا فرق ہے


\"\" دھند کیسے بنتی ہے؟ ٹھنڈی ہوا زیادہ درجہ حرارت رکھنے والی زمین یا پانی سے ٹکراتی ہے تو دھند پیدا ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین اور ہوا میں درجہ حرارت کا فرق ہوتا ہے۔ عام طور پر دھند سردیوں میں پیدا ہوتی ہے۔ ہوا میں نمی زیادہ ہو اور گرم پانی سے اٹھنے والے بخارات کی تعداد زیادہ ہو تو دھند پیدا ہوتی ہے۔

 بادل تب بنتے ہیں جب پانی کے بخارات بہت اوپر ٹھنڈی ہوا تک پہنچتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ گرم ہو کر ہوا پھیل جائے اور بلندی پر پہنچ کر پانی کے قطروں میں تبدیل ہوجائے۔ بادل ٹھنڈی اور گرم ہوا کے ایک دوسرے کے ساتھ ملنے سے بنتے ہیں۔ بادل سمندر کی سطح سے کئی کلومیٹر اوپر بنتے ہیں۔ دھند کو بھی ایک طرح کا بادل ہی سمجھنا چاہئے مگر یہ بالکل زمین کے برابر ہوتی ہے۔ دھند کی بہت سی قسمیں ہیں۔ ایک برفانی دھند بھی ہوتی ہے۔ یہ ان علاقوں میں پائی جاتی ہے جہاں ٹھنڈی ہوا اتنا نیچے آجاتی ہے کہ پانی کے بخارات برف کی سوئیاں بن جاتی ہیں۔

مجھ سے پوچھا جائے تو مجھے دھند کی بجائے بادل پسند ہیں۔ بادلوں میں بارش کا امکان ہوتا ہے اور بادل ہماری نظر کی حد کو متاثر نہیں کرتے۔ جہاں دھند ہوتی ہے وہاں بارش کی بجائے نظر دھندلا جاتی ہے۔ حادثے جنم لیتے ہیں۔ ہمیں کچھ نظر نہیں آتا اور ہم ایک دوسرے کے راستے کاٹتے ہیں۔ نہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، نہ ہم پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے دماغ میں بھی اونچے بادل پیدا کرنے چاہئیں تاکہ بارش کی بوندوں سے خشک زمینیں زرخیز ہوجائیں اور نئے نئے پھول بوٹے سر نکال سکیں۔ بادل سے ہریالی پیدا ہوتی ہے۔ ہریالی میں زندگی ہے۔ دھند سڑک پر ہو تو حادثہ ہوتا ہے اور انسان کے دماغ میں ہو تو جہالت پیدا ہوتی ہے۔ مجھے بادل پسند ہیں۔

(نبیل عامر اسلام آباد میں ہمارے ننھے فلسفی ہیں۔ بادل اور دھند کا فلسفہ سمجھ گئے ہیں اور ہمیں بتا رہے ہیں کہ انہیں بادل کیوں پسند ہیں۔)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments