تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی، خاردار تاروں سے الجھ کر متعدد افراد زخمی


\"\"

بہاولپور: تحریک انصاف کے جلسوں میں بدنظمی کوئی نئی بات نہیں ہے اور آج ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جلسے میں بدنظمی اور دھکم پیل دیکھنے میں آئی جس کے باعث خاردار تاروں سے الجھ کر بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بہاولپور کے ہاکی اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اسٹیج سے اعلان کیا گیا کہ کارکن اسٹیج کی طرف آئیں اور اگر کانٹوں پر بھی چل کر آنا پڑے تو جہاں تک آواز پہنچ رہی ہے لوگ جلسے میں شرکت کے لئے آئیں، اسٹیج سے اعلان کرنے کی دیر تھی کہ جلسے میں موجود لوگ بے قابو ہو گئے اور رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر آگے کی جانب بڑھنا شروع کردیا جس کے باعث خاردار تاروں میں پھنس کر بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں بدنظمی اوربدتمیزی کوئی نئی بات نہیں جہاں کئی دفعہ خواتین کارکنوں سے بدتمیزی کی گئی وہیں کئی جلسوں میں دھکم پیل کی وجہ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments