بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں، ٹرمپ


\"\"

اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنک کے الزامات لگانے والوں کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں۔

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں، ان کے دور صدارت میں روس ماضی کے مقابلے امریکا کا زیادہ احترام کرے گا۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف بے وقوف لوگ ہی امریکا اور روس کے درمیان اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں، دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا کو مسائل سے نجات دلوا سکتے ہیں۔

Donald J. Trump
✔@realDonaldTrump
Having a good relationship with Russia is a good thing, not a bad thing. Only \”stupid\” people, or fools, would think that it is bad! We…..

Donald J. Trump
✔@realDonaldTrump
both countries will, perhaps, work together to solve some of the many great and pressing problems and issues of the WORLD!

Donald J. Trump
✔@realDonaldTrump
have enough problems around the world without yet another one. When I am President, Russia will respect us far more than they do now and….

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت کر چکے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہیکنگ نے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو اثراندار نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments