فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پوری ہونے پر کام کرنا بند کر دیا، آئی ایس پی آر


\"\"

راولپنڈی: دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے قائم کی گئی فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پوری ہونے پر کام بند کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قائم کردہ فوجی عدالتوں نے اپنی مقررہ مدت مکمل کرلی جس کے بعد عدالتوں نے کام بند کردیا۔ فوجی عدالتوں کودہشت گردی کے274 کیس بھجوائے گئے اور کیسز میں 161 مجرموں کو موت کی سزا سنائی گئی جب کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے 113 مجرمان کوقید کی سزائیں سنائی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتیں آئین میں ترمیم کےذریعے قائم کی گئی تھیں اور فوجی عدالتوں کے ذریعے مقدمات نمٹانے سے دہشت گرد کارروائیوں میں واضح کمی واقع ہوئی ۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔