اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے


\"\"

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلے سے بچاؤ کی تدابیر

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments