خواجہ سراﺅں کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے : لاہور ہائیکورٹ


\"\"خواجہ سراﺅں کی ایک اور قانونی جیت ، چیف جسٹس منصور علی شاہ نے خواجہ سراﺅں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ ملک بھر کے خواجہ سراﺅں کی محنت رنگ لے آئی۔ اب خواجہ سرا بھی مردم شماری میں شامل ہوں گے اور ان کے شناختی کارڈز بھی ہوں گے ، چیف جسٹس منصور علی شاہ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت مارچ میں ہونیوالی مردم شماری میں خواجہ سراﺅں کو شامل نہیں کر رہی جبکہ معاشرے میں بھی انہیں کوئی تحفظ حاصل نہیں ، عدالت حکومت کو خواجہ سراﺅں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت وزرات بہبود آبادی کے نمائندے اور حکومتی وکیل پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سراﺅں کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے خواجہ سراﺅں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments