بلاول بھٹو کے سکیورٹی گارڈ کا صحافی پر تشدد


\"\"چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈ نے صحافی کو قافلے کے راستے میں آنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پروٹول قافلے کی کوریج کرنے والے صحافی عامر لاڑک کو سکیورٹی گارڈ نے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
صحافی عامر لاڑک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے بلاول زرداری کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ ان کے قافلے میں موجودایک سکیورٹی گارڈ نے مجھ پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش شروع کردی۔ تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی کا کہنا تھا کہ میں نے سکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ میں صحافی ہوں اور قافلے کی کوریج کے لئے آیا ہوں لیکن بلاول کے محافظ نے میری ایک نہ سنی اور مجھے مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں