فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے مشاورت کر رہے ہیں : وزیراعظم


\"\"وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خارجہ امور سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے داخلی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاءنے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ثمرات مزید مستحکم بنانے کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ قومی پالیسی کے حصول کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف فوجی عدالتوں نے اہم کردار ادا کیا اور آپریشن ضرب عضب کے اقدامات کو قومی مقاصد میں تبدیل کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وفاق نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے لئے مشاورت شروع کر رکھی ہے۔ مدت میں توسیع کے لئے آئینی ترمیم کی جائے گی اور فوجی عدالتوں کی مدت کا تعین پارلیمانی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ اندرونی امن اور پرامن خطے کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments