سینما مالکان فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے پالیسیاں بنائیں: شان


\"shan\"لالی ووڈ اداکار شان نے کہا ہے کہ اگرحکومت نے بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی ترتیب دی ہے تو پھر فلمی پالیسی بھی بنانی چاہئے۔ مقامی خبر رساں ادارے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اب لیپ ٹاپ سے آگے بڑھنا چاہیے ، ضروری نہیں کہ تمام نوجوان نسل پڑھائی میں ہی دلچسپی رکھتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ سینما مالکان کو ایسی پالیسی ملنی چاہئے جس سے فلم انڈسٹری مزید ترقی کرے۔شان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں جس کے باعث سال 2016ءمیں فلم انڈسٹری کو بٹا ہوا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پرانی اور نئی فلم انڈسٹری میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے تاہم اگر لاہور اور کراچی کے لوگ مل کر فلمیں بنائیں تو چاند اور ستارہ بن جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments