وفاقی وزیرداخلہ نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت نہ کریں: لاہور ہائیکورٹ


\"\"لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت جب کہ نادرا اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔
نادرا اتھارٹی بورڈ کے 8 ممبرز کی تعیناتی کے اقدام کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ نادرا آرڈیننس وزیر داخلہ کو بورڈ اجلاس کی صدارت کا اختیار نہیں دیتا لیکن اس کے باوجود وزیر داخلہ کی سربراہی میں نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاس ہوتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کا موفق سننے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت جب کہ نادرا اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کو بھی کام کرنے سے روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری کردیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments