کوئی بچے نہ بچے پاکستان بچنا چاہئے: عمران خان


\"\"بنی گالا میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران عمران خان نے حکومت پر ایک بار پھر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کوئی بچے نہ بچے پاکستان بچنا چاہئے۔کپتان نے کہا جتنے ثبوت ہم نے دے دیے وہ کافی ہیں۔ ہم اس پر مطمئن ہیں ثبوت کا بوجھ نواز لیگ پر چلا گیا ہے۔ اب دوسرے فریق کے وکیل نے منی ٹریل بتانا ہے۔ انہوں نے کہا دیکھتے ہیں وہ کیا لاتے ہیں ہم نے ثابت کر دیا مریم نواز ہی بین فشری آنر اور اربوں کی مالیت کے لندن فلیٹس کی مالکہ ہیں۔ نواز شریف کا پیسہ تھا اور وہ زیر کفالت ہیں وزیرعظم کی۔ عمران خان نے کہا اب یہ ثابت کرنا نواز شریف کے وکلا کی ذمہ داری ہے۔ نواز شریف کی جانب سے عدالت میں فراہم کردہ تینوں ڈاکومنٹس فراڈ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا شیخ رشید کا اپنا کیس ہے اگر وہ نعیم بخاری کی کارکردگی سے ناخوش ہو کر انہیں گرل کر رہے ہیں تو اچھی بات ہے۔ عمران خان نے کہا پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے معاملے میں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments