قومی سلامتی کے لیے کام کرنے والے اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے : آرمی چیف


\"\"ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج قومی سلامتی کے حوالے سے کام کرنے والے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھے گی۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد دہشت گردی میں کمی آئی۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ کلیئر شدہ علاقوں میں انسداد دہشتگردی کے آپریشنز جاری رکھے جائیں اور آئی ڈی پیز کی جلد از جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments