جنرل راحیل نے این او سی کے لیے رابطہ نہیں کیا : خواجہ آصف


\"\"وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسر کو نئی ملازمت کیلئے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے این او سی کیلئے رابطہ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی 39 ممالک کے فوجی اتحاد کی مبینہ سربراہی کے متعلق سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسر کو قانون کے تحت ملازمت کیلئے وزارت دفاع سے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم جنرل (ر) راحیل شریف نے این او سی کیلئے وزارتِ دفاع سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے استفسار کیا کہ کیا راحیل شریف نے اپنے متعلقہ محکمے جی ایچ کیو سے اجازت لی؟ جس پر خواجہ آصف نے بتایا کہ جنرل (ر) راحیل شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، تاہم وطن واپسی کے بعد انہوں نے وزارت دفاع یا جی ایچ کیو سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے کسی ادارے کو آگاہ نہیں کیا کہ ان کو سعودی عرب میں ملازمت کی پیشکش ہوئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments