دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہیں : آرمی چیف


\"\"آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل اور قندھار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کابل اور قندھار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments