گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے


گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی طویل علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ دو ماہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہے۔
گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی طبیعت بدستور خراب تھی اور وہ کئی بار ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ گورنر سندھ کو پندرہ دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور گورنر ہاوس میں قائم عارضی آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ آج طبیعت بگڑنے پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2016 کو سندھ کے 31ویں گورنر سندھ کا حلف اٹھایا تھا اور دو ماہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہے۔ گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف نے اظہار افسوس کیا۔


Comments

FB Login Required - comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *