کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں : چیئرمین نیب


\"\"چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد بھی پلی بارگین کا قانون ختم نہیں ہوا البتہ صدارتی آرڈیننس کے بعد سزا کی نوعیت بدل گئی ہے۔
راولپنڈی میں چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد بھی پلی بارگین کا قانون ختم نہیں ہوا، پلی بارگین کا قانون اپنی جگہ موجود ہے البتہ صدارتی آرڈیننس کے بعد سزا کی نوعیت بدل گئی ہے، نئی قانون سازی کے بعد پلی بارگین کے ساتھ سزا کا تعین بھی کیا گیا جب کہ سرکاری ملازم پلی بارگین کرے گا تو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا اور سیاستدان کرپشن میں پکڑا جائے تو 10 سال کسی عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف ہماری کوششیں جاری رہیں گی کیوں کہ نیب کا مقصد ہی کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور بغیر کسی دباو¿ کے کارروائی کرنا ہے جب کہ کرپشن سے متعلق بہت زیادہ شکایات موصول ہوتی ہیں لیکن80 فیصد درخواستیں ناکافی شواہد پر ابتدائی مرحلے میں خارج کردیتے ہیں کیوں کہ نیب صرف انہی کیسز کی انکوائری اور تحقیقات کرتا ہے جس میں شواہد ہوں، میرے پاس از خود نوٹس کا اختیار ہے لیکن اسے بہت کم استعمال کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک پرانا مسئلہ ہے جس میں کافی کمی آئی ہے اور دہشت گردی کے باعث کاروبارمتاثرہوا جب کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments