بجواب: احمدی خلیفہ کا بلوچستان کو احمدی بنانے اور ہندوستان سے وفاداری کا اعلان


\"\"محترم عدنان خان کاکڑ صاحب کی تحریر کا عنوان اگر کچھ اور رکھ لیا جاتا تو بہتر تھا،اس عنوان سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ شاید احمدی پاکستان میں رہ کر بھارت سے وفاداری کا کوئی عہد کررہے ہیں،جو کہ حقائق کے برخلاف ہے۔محترم مصنف نے دو حوالے پیش کئے ہیں ،لیکن ان سے جو نتیجہ اخذ کرنے کی کوشش کی ہے وہ درست نہیں،جماعت احمدیہ کے بارے تھوڑا سا علم رکھنے والا شخص بھی اصل حقیقت سے واقف ہے۔
پہلا اعتراض یہ کہ بلوچستان کو احمدی بنانے کا اعلان کیا، اس میں اعتراض کی کیا بات ہے؟ جماعت احمدیہ کے مشن میں یہ بات شامل ہے کہ تبلیغ کے ذریعے اس کا پیغام بلوچستان تو کیا پوری دنیا میں پہنچایا جائے۔ کیا بلوچستان کو احمدی کرنے کا مطلب اس کو پاکستان سے الگ کرنا کہا گیا؟ کیا پاکستان سے بغاوت کی کوئی بات کی گئی؟ پاکستان کا قانون اس وقت جماعت کو تبلیغ کی اجازت دیتا تھا۔
دوسرے حوالے سے احمدیوں کی ہندوستان سے وفاداری کا معاملہ اٹھایا گیا۔ یہ واضح معاملہ ہے جو جس ملک کا رہائشی ہوگا اس ملک کا وفادار ہوگا۔ قادیان کا معاملہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کا یہ مذہبی عقیدہ ہے کہ آخرکار جماعت کا مرکز قادیان میں ہی قائم ہوگا،اور یہ بات ظاہر ہے کہ جماعت کے سربراہ مرکز میں ہی رہیں گے۔ اگر مرکز قادیان میں قائم ہوتا ہے تو جماعت کے خلیفہ کے قادیان میں رہائش پذیر ہونے کی صورت میں وہ بھارت کے وفادار ہوں گے۔ اس میں کچھ غلط نہیں،جس طرح بھارت کے مسلمان اس کے وفادار ہیں،یہ عقیدہ عین اسلامی ہے۔ اس بات کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ پاکستان کے احمدی ہندوستان کے وفادار ہوجائیں گے یا تمام احمدی ہندوستان واپس چلے جائیں گے۔جماعت کے دوسرے خلیفہ ساری زندگی پاکستان میں ہی رہے،اسی کی وفاداری کا دم بھرتے رہے،کیا ہم ان کی قائم کردہ فرقان فورس کو بھی بھول گئے کہ جس نے جہاد کشمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
احمدی جس ملک میں رہتا ہے، اس کا وفادار ہے،یہ بات اس کو بچپن سے سکھائی جاتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ بھی اس بات کی گواہ ہے۔ جنرل اختر حسین ملک ہوں ، سر ظفراللہ یا ڈاکٹر عبدالسلام ،پاکستان میں رہنے والا ہر ایک احمدی ہمیشہ پاکستان سے ہی وفاداری کا دم بھرتا رہا ہے!


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
7 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments