بے قابو ٹرک سکول میں جا گھسا : 5 جاں بحق


\"\" باغ کے علاقے میں بے قابو ٹرک سکول کی دیوار توڑ کر اندر جاگھسا جس کے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق ہوگئے ، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حادثہ ٹرک کی بریکس فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ پاسکا اور ٹرک سکول کی عمارت میں گھس گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کے 30 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دے کر گھر بھجوا دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments