گورنر سندھ جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


\"\"گورنر ہاوس میں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنر ہاوس کے سبزہ زار میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ سمیت اعلیٰ ترین وفاقی و صوبائی قیادت، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت گی۔ ان کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو گزری کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2015 کو گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت سے ہی وہ انتہائی علیل تھے جس کی وجہ سے وہ انتہائی اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوپاتے تھے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔