پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں بھی شکست


\"\"برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستان کی پوری ٹیم 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 176 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کے آو¿ٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں شرجیل خان نے 18، محمد حفیظ نے چار، بابر اعظم نے 33، عمر اکمل نے 17، محمد رضوان نے 21، محمد نواز نے ایک اور عماد وسیم نے 29 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے فالکنر نے چار، پیٹ کمنز نے تین اور مچل سٹارک نے دو اور مچل مارش نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے پہلے آو¿ٹ ہونے والے بیٹسمین شرجیل خان تھے جو 18 رنز بنا سکے۔میتھیو ویڈ نے دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے اپنی ایک روزہ کیریئر کی پہلی سینچری سکور کی اور 100 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
محمد عامر نے وارنر کو سات کے انفرادی سکور پر بولڈ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی اور اس کی اگلی ہی گیند پر سمتھ کو صفر پر آو¿ٹ کر دیا۔
ایک موقع پر آسٹریلیا کی نصف ٹیم 80 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکی تھی تاہم اس کے بعد میکسویل اور ویڈ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میکسویل نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین، محمد عامر اور عماد وسیم نے دو، دو اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments