افغان کرکٹ ٹیم ٹاپ ٹین ٹیموں میں شامل


afghanistanآئی سی سی کی نئی رینکنگ میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاپ 10 پوزیشنز میں جگہ بنا کر کرکٹ پنڈتوں کو حیران کردیا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ان کے اوپنر بیٹسمین محمد شہزاد نے 8 ویں نمبر پر آکر دیگر بیٹسمینوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں افغانستان کی ٹیم نے انتہائی مختصر مدت میں ٹاپ ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ سال مزید بہترپوزیشن حاصل کرلیں گے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق افغانستان کی ٹیم 80 پوائنٹس لے کر 10 ویں سے 9 پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جب کہ آٹھویں پوزیشن پر آنے والی بھارتی ٹیم سے ایک پوائنٹس پیچھے ہے اور کئی سالوں سے کھیلنے والی تجربہ کار زمبابوے اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بیٹسمینوں کی جاری رینکنگ میں افغان اوپنر بیٹسمین محمد شہزاد کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 8 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں اور اس میں ان کی 67 بالوں پر 118 رنز کی جارحانہ اننگز کا بڑا کردار ہے جوکہ ٹی ٹونٹی میں کسی بھی بیٹسمین کا چوتھا بڑا سکور ہے۔ محمد شہزاد 681 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہیں اور برینڈن میکلم سے صرف 3 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ شہزاد نے 2015 میں 13 ٹی ٹوئنٹی کھیل کر448 رنز بنائے جو اتنے وقت میں کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ سکور ہے۔
افغان بولر دولت زردان نے بھی اپنی کارگردگی کا لوہا منوالیا ہے اوراپنے شعبے میں 8 ویں پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا۔ زردان نے صرف 10 ٹی ٹونٹی میں 18 وکٹیں حاصل کر کے یہ کامیابی سمیٹی ہے جوکہ عمران طاہر سے صرف 4 پوائنٹس پیچھے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments