عمران نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا : امیر مقام


\"\"امیر مقام نے نوشہرہ کے جلسے میں دھواں دھار خطاب کیا۔ انہوں نے کپتان پر طنز کے خوب نشتر چلائے۔ کئی سوال بھی اٹھا دیئے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو وعدے کئے ان پر خود کتنا عمل کیا؟ موروثی سیاست کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن پرویز خٹک کے داماد سینیٹر اور بھائی ضلعی ناظم ہیں۔ امیر مقام نے سوال کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا وعدہ کیا گیا، وہ انتخاب کہاں گیا؟ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے کتنے لوگوں کو پکڑا؟ مسلم لیگ ن کے رہنماکا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے عوام اگلے انتخابات میں پرویز خٹک سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments