پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


\"\"حکومت نے عوام کو نئے سال میں مہنگائی کا پہلا تحفہ دے دیا۔ پٹرول ایک روپے 77 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک ہو گا۔ وزیر خزانہ نے یاد دلایا کہ یکم جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا اور یہ کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل اب بھی مہنگا نہیں کیا جا رہا۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پٹرول کی قیمت میں اتنا ہی اضافہ کیا جتنا اوگرا نے تجویز کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، لائٹ ڈیزل، مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments