آرمی چیف کا افغان صدر کو فون: دھماکوں پر اظہار افسوس


\"\"سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے کوئی محفوظ ٹھکانے موجود نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کر کے دوطرفہ سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ انہوں نے کابل اور قندھار دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاںپر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر الزامات سے خطے میں امن دشمن عناصر مضبوط ہوتے ہیں جب کہ دونوں ملکوں کے عوام کئی برسوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں جس کے خاتمے کے لئے پاکستان، افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments