وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ


\"\"

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم نوازشریف سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 17 سے 20 جنوری تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کو ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کی دعوت فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین نے دی جب کہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

وزیراعظم ڈیوس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹیرز اور کئی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ دنیا بھر سے آئے 60 بڑے کاروباری افراد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف 20 جنوری کو ڈیوس سے لندن روانہ  ہوں گے اور لندن میں 2 روز قیام کے بعد 22 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں