ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی مفادات کا خیال رکھنا ہو گا : سی آئی اے چیف


\"\"

امریکا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان برینن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ  انہیں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی زبان پر قابو رکھنا ہوگا کیوں کہ ان کے حلف لینے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکا کا مفاد اولین ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی آئی اے چیف جان برینن کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب بات کرتے ہیں یا ٹوئٹر پر کوئی پیغام دیتے ہیں تو انہیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے ملکی مفادات متاثر نہ ہوں کیوں کہ اب یہ معاملہ صرف ان کا نہیں بلکہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کا ہے اور جب وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے تو سب سے مقدم ملکی مفاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کی اہلیت اور نیتوں کے بارے میں زیادہ اداراک نہیں رکھتے اور روس کو ہرمعاملے میں بری الذمہ قرار دینے میں احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

سی آئی اے چیف نے کہا کہ امریکا کا صدر ٹوئٹر پر پیغامات کے ذریعے ملکی اہمیت کےاعلانات نہیں کر سکتا، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تواتر کے ساتھ قومی اہمیت کےحامل معاملات پر ٹوئٹر پیغامات کےذریعے اعلانات کر رہے ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں