فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک


\"\"

 سمندری تھانہ صدرکے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کی شادی میں شریک 4 افراد زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں  چک 464 میں پولیس کانسٹیبیل کی شادی میں شریک 4 افراد زہریلی شراب پینے کے باعث موت کا شکار ہوگئے۔ ہلاکتوں کی خبر ملتے ہی  تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ چاروں افراد پولیس کانسٹیبل کے دوست اور اس کی شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے اور ایک ہی کمرے میں سوئے تھے جب کہ صبح چاروں کی لاشیں برآمد ہوئیں تو انکشاف ہوا کہ ہلاکتیں زہریلی شراب پینے کے باعث ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments