قوم منی ٹریل کے حوالے سے حقائق جاننا چاہتی ہے : عمران خان


\"\"تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج عدالت میں نواز شریف حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن دیکھنے کا موقع ملا ، اگر وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ آئی سی آئی جے نے ان کے حوالے سے غلط بیانی کی ہے تو وہ عدالت جائیں۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ میں استثنیٰ نہیں لوں گا بلکہ احتساب کیلئے تیار ہوں ، مگر وزیر اعظم نے اسمبلی میں تقریر اس لئے کی تھی کہ پاناما میں ان کے خاندان کا نام آگیا ، 2016 تک انہوں نے مے فیئر فلیٹس کی ملکیت تسلیم نہیں کی تھی اور اسمبلی میں استثنیٰ نہ لینے پر ڈٹے ہوئے تھے ، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے میڈیا اور قومی اسمبلی میں سچ بولا ہے اور آئی سی آئی جے نے ان کے حوالے سے غلط بیانی کی ہے تو ان کے خلاف عدالت میں جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ بی بی سی نے ان کی ملکیت کے حوالے سے 1993 میں ثبوت پیش کئے۔ عمران خان نے کہا کہ میرا منہ بند کرنے کی کوشش نہ کی جائے ، اس وقت پوری قوم منی ٹریل کے حوالے سے حقائق جاننے کی منتظر ہے ، پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ دبئی کی سٹیل مل کا پیسہ کہاں ہے ، یہ رقم کہاں رکھی گئی اور منتقل کیسے ہوئی اس بارے میں کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں وزیر اعظم اخلاقی طاقت سے حکومت کرتا ہے ، برطانیہ کی مثال سب کے سامنے ہے جہاں کے وزیر اعظم کا نام پاناما سکینڈل میں آیا تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا لیکن ہمارے وزیر اعظم کے خلاف گلی گلی میں نعرے لگ رہے ہیں۔ عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاناما کے حوالے سے تمام ثبوت جمع کروا دیئے ہیں اور ہمارے بیانات کی بی بی سی کی رپورٹ نے بھی تصدیق کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments