حویلیاں طیارہ حادثہ؛ عملے کے اراکین کی قبر کشائی کا فیصلہ


\"\"

حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے عملے کے ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کیڈ نے پمز اسپتال کی انتظامیہ کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پمز انتظامیہ خاتون اور مرد میڈیکل لیگل افسران پر مشتمل میڈیکل  بورڈ تشکیل دے۔ میڈیکل بورڈ حویلیاں طیارے حادثے کے عملے میں شامل 5 ارکان کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کریں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ طیارے کے عملے کے ارکین کو کوئی نشہ آور یا زہریلی اشیا تو نہیں دی گئیں۔

قبرکشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی اور شہید پائلٹ کیپٹن صالح جنجوعہ اور ان  کے معاون احمد جنجوعہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کیا جائے گی۔

واضح رہے کہ طیارہ چترال سے اسلام آباد آرہا تھا کہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے میں 5 ارکان سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ان مسافروں میں معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید بھی شامل تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments