کراچی میں زلزلے کے جھٹکے : لوگوں میں خوف و ہراس


\"\"کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزارہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی ہی میں تھا اور اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے جھٹکوں کے باعث این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل ا?ئے جب کہ کئی گھروں میں زلزلے کے دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments