برطانیہ بھی سی پیک کا حصہ بننے کے لیے تیار


\"\"

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے کہا کہ رواں سال پاکستان اور برطانیہ کے مابین اعلی سطح کے دورے ہوں گے اور باہمی سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر تقاریب منعقد ہوں گی، سی پیک میں شامل ہونے کے لیے پیشکش موجود ہے، سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا اور برطانیہ سی پیک میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

تھامس ڈریوکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے اور ضرب عضب کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور ہم خطے میں امن کے لیے مذاکرات کے حامی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان لاپتہ افراد کو بازیاب کرا لے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments