عمران کو الزامات لگانے کے سوا کوئی کام نہیں آتا : سعد رفیق


مسلم لیگ نواز کے رہنما سپریم کورٹ\"\" کے باہر پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر خوب گرجے برسے ، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے اتنے رنگ بدلے جتنے گرگٹ نے بھی نہیں بدلے ، گالی دینا الزام لگانے کے سوا عمران خان کو کوئی کام نہیں آتا ، خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی رمق بھی اب باقی نہیں رہے گی۔ لیگی رہنماو¿ں کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جوشیلا انداز ، خواجہ سعد رفیق نے کپتان پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔ خواجہ آصف نے بھی عمران خان پر خوب تنقید کی اور کہا کہ اب خان صاحب کی باقی سیاسی رمق بھی باقی نہیں رہے گی۔ لیگی رہنماو¿ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا ، فتح حق اور سچ کی ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments