شما اسکندر کی فلم \”مایا\” بی ڈی ایس ایم کے گرد گھومتی ہے


\"\"وکرم بھٹ کی ویب سیریز \”مایا\” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں شما اسکندر، وپل گپتا اور ویر آریان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں اس فلم کی کہانی ہالی ووڈ کی تہلکہ خیز فلم ففٹی شیڈز آف گرے (Fifty Shades of Grey)  سے متاثر معلوم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس عنوان سے برطانوی ناولسٹ ای ایل جیمز کا رومانی اور نیم شہوانی ناول 2011 میں شائع ہوا تھا۔ 2015 میں سام ٹیلر جانسن نے اس ناول کی کہانی پر مبنی فلم بنائی جس نے فلم کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ اس فلم میں تشدد آمیز محبت کے مناظر دکھائے گئے تھے۔

بھارتی اداکارہ شما اسکندر کی شہرت کا باعث ان کی 2005ء میں بننے والی ٹیلی فلم \”یہ میری زندگی ہے\” رہی ہے۔ شما اسکندر اداکاری میں غیر روایتی اور سنسی خیز کردار کرنے کے لئے شہرت رکھتی ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں