دنیا کومتحد ہوکردہشت گردی کاخاتمہ کرنا ہوگا، جنرل (ر) راحیل شریف


\"\"

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے ایک سیشن  میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 2016 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی جب کہ دنیا کو متحد ہو کراس خطرناک کینسرکا خاتمہ کرنا ہوگا۔

جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سلیپرسیل اور ان کے حامی بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں، دہشت گرد اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے نئی نئی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور وہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے غاروں سے حملے کرنے کی بجائے ڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اس لئے  دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو انٹیلی جنس شیئرنگ بھی کرنا ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments